ایم کیو ایم نے کراچی میں مردم شمار کو بوگس قرار د یا، چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل

پیر 9 دسمبر 2019 22:03

ایم کیو ایم نے کراچی میں مردم شمار کو بوگس قرار د یا، چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) ایم کیو ایم نے کراچی میں مردم شمار کو بوگس قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہری سندھ کے ساتھ کوٹہ سسٹم کے نام پر نا انصافی کی جارہی ہے مردم شماری سمیت ہمارے اہم کیس اعلی عدالتوں میں سسک رہے ہیں کراچی میں ایسے بلاکس بنائے گئے جہاں آبادی صفر اور ووٹر چارسو سولہ ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی میں قبرستان کے بھی بلاکس بناکر ووٹر تین تین سو شو کیے گئیمردم شماری میں گھوسٹ ووٹر اور بلاکس شو کیے گئیڈسٹرکٹ سینٹرل میں جتنی آبادی مردم شماری میں دکھائی گئی اس سے زیادہ نادرا میں شناختی کارڈ موجود ہیں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں نادرا کے شناختی کارڈ زیادہ اور آبادی کم ہیں، خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ کراچی میں مردم شماری کے نام پر نا انصافی کی گئی اعداد شمار کے گھورک دھندے کے زریعے آبادی کو کمادکھاکر وسائل کم دیے گئے پورے پاکستان میں دکانداروں کے دیے گئے ٹیکس میں 89فیصد ٹیکس کراچی کے دکانداروں نے دیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے ادارے نے صرف نااہلی سے ہی نہیں خاص منصوبہ بندی کے ذریعے دھاندلی کی مردم شماری میں دھاندلی عالمی جرم کہلاتاہے،مردم شماری میں دھاندلی پاکستان کے مسائل بڑھائے گاچیف جسٹس آف پاکستان سے التجاکرتاہوکہ مردم شماری میں ہونے والی دھاندلی کا نوٹس لیں چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ میں ایم کیوایم کے مردم شماری کے حوالے سے کیس کو آگے بڑھائیں اس موقع پر سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ نادرا کے ریکارڈ اور مردم شماری کے ریکارڈ میں زمین آسمان کا فرق ہیکراچی کی آبادی کو سوچی سمجھی سازش کے تحت کم دکھایا گیاایم کیوایم کے ارکان قومی اسمبلی نے اسمبلی میں مردم شماری کی آڈٹ کیلئے آواز اٹھائی پانچ فیصد تھرڈ پارٹی آڈٹ آج تک نہیں کرایا گیاپورے پاکستان کو کماکر دینے والے شہر کی آبادی کو صحیح طورپر گننے کو کوئی تیار نہیں۔

ڈپٹی کنوینئر کنور نوید جمیل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ منظم دھاندلی کے ذریعے مردم شماری میں کراچی کے ساتھ نا انصافی کی گئی کراچی میں چودہ ہزار سے زائد بلاکس میں سے آٹھارہ سو سے زائد بلاکس میں آبادی کم اور ووٹرز کی تعداد زیادہ ہیکراچی میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا ہے،سڑکیں خستہ حال ہیں کراچی میں آبادی کی غلط اعداد شماری کے ذریعے تمام وسائل کم کردیے گئیانہوں نے کہا کہ بیرون امداد لیکر مردم شماری کرائی گئی، آہندہ وہ ممالک کیا امداد کریں گی مردم شماری میں دھاندلی کرکے سیکورٹی اداروں کو بھی فریق بنا دیا گیاسپریم کورٹ آف پاکستان، آرمی چیف مردم شماری میں ہونے والی دھاندلی کا نوٹس لیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں