گورنر سندھ عمران اسماعیل سے اکائونٹنٹ جنرل سندھ غفران میمن کی گورنر ہائوس میں ملاقات

بدھ 11 دسمبر 2019 23:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے اکائونٹنٹ جنرل سندھ غفران میمن نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ادارے کی کارکردگی سمیت دیگر اہمیت کے حامل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اے جی سندھ غفران میمن نے ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے گورنر سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے والے افراد کو کاغذات مکمل ہونے تک پینشن کی 65 فیصد رقم ماہانہ بنیاد پر دی جاتی رہے گی جبکہ بینک اکائونٹ کے ذریعے تمام پینشنرز کو ادائیگی کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صوبہ سندھ کے تمام اضلاع میںپینشن اور جی پی فنڈز سینٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے غفران میمن کی ایک سال کے مختصر عرصہ میں کئے جانے والے کاموں کو سراہا۔ واضح رہے کہ جنوری 2019ء میں گورنر سندھ نے ادارے کی بہتری کے لئے کئے جانے والی اصلاحات کے پروگرام کا افتتاح کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں