وزیر اعظم عمران خان کا مقصد صرف ملک کو ترقی کی راہ پر لانا اور ناانصافی کا خاتمہ کرنا ہے،خرم شیر زمان

بلاول زرداری کی توجہ دیگر صوبوں پر ہے جبکہ انکے جیالے ہی سندھ میں پی پی پی کے خلاف ہوگئے ہیں،سعید آفریدی

جمعرات 12 دسمبر 2019 20:04

وزیر اعظم عمران خان کا مقصد صرف ملک کو ترقی کی راہ پر لانا اور ناانصافی کا خاتمہ کرنا ہے،خرم شیر زمان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) رکن سندھ اسمبلی و صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا مقصد صرف ملک کو ترقی کی راہ پر لانا اور ناانصافی کا خاتمہ کرنا ہے۔ کراچی کے نوجوان باصلاحیت اور باشعور ہیں، ہمیں اپنے کارکنان پر مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے کہ جس طرح انہوں نے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کا پیغام ہر زبان زدعام کیا اسی طرح تنظیم سازی میں بھی اپنا کردار ادا کرینگے۔

خرم شیر زمان نے ان خیالات کا اظہار انصاف ہاوس میں ضلع وسطی اور ضلع شرقی کے کارکنان کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری و رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی، دونوں اضلاع سے منتخب اراکین صوبائی اسمبلی اور پی ٹی آئی کراچی کابینہ کے اراکین موجود تھے۔

(جاری ہے)

خرم شیر زمان نے کہا کہ تنظیم سازی کے ذریعے پارٹی کو گراس روٹ پر مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہو کر گلی محلوں کے مسائل کو حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

تنظیم سازی کے بعد بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے شہر کا برا حال کردیا ہے۔ تحریک انصاف کے نمائندے بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہو کر شہر کو ایک بار پھر ترقی یافتہ شہر بنائیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی و جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی کراچی سعید آفریدی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں جلسے کرنے کے بجائے صرف سندھ پر دے لیں توشاید حالات بہتر ہوجائیں۔

بلاول زرداری کی توجہ دیگر صوبوں پر ہے جبکہ انکے جیالے ہی سندھ میں پی پی پی کے خلاف ہوگئے ہیں۔ کراچی کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ صوبے میں گڈ گورننس کا فقدان ہے، صوبائی حکومت اور وزراء نے کراچی کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر لوگوں کو سالوں سے بے وقوف بنایا جارہا ہے۔ بلاول بھٹو اپنا قبلہ درست کریں اورعوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی کے لیے کام کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں