ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی کارروائی، اسٹیل مل کے 4 افسران اورحبیب بینک کے دو افسران گرفتار

جمعرات 12 دسمبر 2019 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی کارروائی، اسٹیل مل کے 4 افسران اورحبیب بینک کے دو افسران گرفتار کرلئے گئے۔ ملزمان نے ملی بھگت سے اسٹیل ملز کے چیک پرائیوٹ اکائونٹس میں جمع کرائے۔ گرفتاراسٹیل مل افسران کا تعلق اسٹیٹ سیکشن اسٹیل ٹائون سے ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار افسران میں غلام سرور قریشی،محسن علی چنہ،سلیم جاگیرانی اور بابو خان شامل ہیں جبکہ حبیب بینک اسٹیل ٹائون کے سید محمد اشفاق اورمحمد ریحان کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے۔

لاکھوں روپے کے چیکس کرائے داروں کی جانب سے کرائے کی مد میں جاری کئے گئے اسکینڈل میں ملوث دو خواتین سمیت چار ملزمان مفرور ہیں۔ مفرور ملزمان میں اسٹیل ملز،حبیب بینک ملازمین اور پرائیوٹ فرد بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں