جمہوریت کی بہتری کراچی کی بہتری سے مشروط ہے، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی

ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:19

جمہوریت کی بہتری کراچی کی بہتری سے مشروط ہے، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی ملک کا تجارتی و معاشی دارالخلافہ ہے، لہذا شہر کی ترقی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو یہاں ایکسپو سینٹر میں تین روزہ بلڈ ایشیا اینڈ سی پیک کنسٹرکشن نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک کا تجارتی و معاشی دارالخلافہ آج بھی کراچی ہے، جمہوریت کی بہتری کراچی کی بہتری سے مشروط ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ ای گورننس سرگرمیوں میں موثر تبدیلی لائی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی وزارت کو پیپر فری بنانا ہے، جب تک سافٹ وئیر ایکسپورٹ اور امپورٹ کی طرف نہیں جاتے ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ قانون سب کیلئے یکساں ہونا چاہئے، مردم شماری پر اعتراض کے ساتھ ثبوت بھی الیکشن کمیشن کو فراہم کر دیئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بلڈ ایشیا اینڈ سی پیک کنسٹرکشن نمائش میں 150 سے زائد ملکی اور غیر ملکی مختلف کمپنیوں کے 250 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں جن میں کنسٹرکشن کے شعبے سے متعلق جدید آلات اور ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں