27دسمبر کا لیاقت باغ راولپنڈی کا جلسہ ملک کی سیاسی تاریخ میں نیا با ب رقم کریگا ،سعید غنی

پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے اجلاس سے سعید غنی ،وقار مہدی ،راشد ربانی کا خطاب20دسمبر سے شہر بھر میں استقبالیہ کیمپ لگا نے کا اعلان

ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:23

27دسمبر کا لیاقت باغ راولپنڈی کا جلسہ ملک کی سیاسی تاریخ میں نیا با ب رقم کریگا ،سعید غنی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) 27دسمبر کا لیاقت باغ راولپنڈی کا جلسہ ملک کی سیاسی تاریخ میں نیا باب رقم کر دے گا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و وزیر اطلاعات سعید غنی نے کراچی ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ 27 دسمبر لیاقت باغ راولپنڈی کے جلسہ میں شرکت کے لئے کراچی کے ہر ضلع سے عہدیداروں اور کارکنوں کے قافلے ٹرین, بسوں اور گاڑیوں کے ذریعے 25 دسمبر سے نکلنا شروع ہوں گے اور 27 دسمبر کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر جمع ہو کر شہید جمہوریت کو خراج ِعقیدت پیش کریں گے اور اپنے محبوب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی جطاب سنیں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے مزید کہا کہ 13 دسمبر کراچی میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں ہیلی پیڈ نزد بلاول ہاوس میں ہونے والے جنرل باڈی اجلاس میں کراچی کے تمام ذمہ دار شرکت کریں گے اس سلسلے میں انھوں نے ڈویژنل اور ضلعی عہدیداروں کو ضروری ھدایات بھی جاری کیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سندھ کے نائب صدر راشد حسین ربانی,جنرل سیکریٹری وقار مہدی، جاوید ناگوری، راجہ رزاق، مرزا مقبول، شاھدہ رحمانی، سردار خان، شہلارضا، زولفقار قائم خانی، ندیم بھٹو، آصف خان،شکیل چوھدری، خالد لطیف، نوید بھٹی، عابد ستی، مرتضی بلوچ، اقبال ساند، خلیل ھوت، ظفر صدیقی، جاوید شیخ، علی احمد، ساجد جوکھیو، شاہینہ شیر علی، سعدیہ جاوید، دل محمد، کرم اللہ وقاصی، لالہ رحیم، اصغر آرائیں، اسلم سموں، جان محمد، سلمان عبداللہ مراد، حیدر خان، ظفر اقبال اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے مظفر آباد آزاد کشمیر کے جلسے میں کراچی کے عہدیدار اور کارکنوں کی بھرپور شرکت پر انھیں خراجِ تحسین پیش کیا اور مزید کہا کہ 27 دسمبر لیاقت باغ راولپنڈی کے جلسے میں بھی کراچی کے ورکروں کی بڑی تعداد میںشرکت کر کے پارٹی اور بھٹو خاندان کے ساتھ اپنی والہانہ محبت ثابت کردیں گے اور اپنے جذبات کے ذریعے جمہوریت دشمن طاقتوں کو یہ بتا دیں گے کہ شخصیات کو قتل کیا جا سکتا ہے مگر نظریات ختم نہیں کئے جا سکتے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے نائب صدر راشد حسین ربانی نے کہا کہ 27 دسمبر 2007 کو محترمہ بے نظیر بھٹو نے خطرات کے باوجود عوام کے ساتھ اپنا رشتہ منقطع کرنے سے انکار کیا اور عوام کی خاطر جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے اپنے آپ کو دنیا کی سیاسی تاریخ کی بہادر ترین شخصیت ثابت کردیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کراچی کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری نے کہا 27 دسمبر کو محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید کر کے دشمن غلط فہمی میں مبتلاہوگیا تھا کہ اب ملک کے وفاق کو آسانی سے تقسیم کیا جاسکتا ہے مگر محترمہ کے خون اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وفاق کو مضبوط کرنے کے نعرے نے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دئے۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے 20 دسمبر سے پورے شہر میں استقبالیہ ہ کیمپ لگائے جائیں گے اور تشہیری مہم شروع کی جائے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں