بلاول بھٹو کاسندھ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے شہید رہنما آفتاب عالم شورو کو انکی 30 یں یوم شہادت پر خراج عقیدت

پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور عوامی حقوق کے تحفظ کی تاریخ پیپلز پارٹی کی قیادت و کارکنان نے اپنے خون سے لکھی ہے، شہید آفتاب عالم شورو سمیت عوام دشمن و استحصالی قوتوں کے ہاتھوں جامِ شہادت نوش کرنے والے تمام رہنما و کارکنان وہ گوہرِ نایاب ہیں،پیغام

جمعہ 17 جنوری 2020 23:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے شہید رہنما آفتاب عالم شورو کو ان کی 30 یں یوم شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ شہید آفتاب عالم شورو کی برسی کے موقعے پر جاری کردہ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید آفتاب عالم شورو نظریاتی کارکن اور پارٹی کا اثاثہ تھے، جنہوں نے فکرِ بھٹو کی روشنی میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی زیرِ قیادت اپنے دور کے ظالم ترین آمر کے خلاف جدوجہد کی اور قربانیاں دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور عوامی حقوق کے تحفظ کی تاریخ پیپلز پارٹی کی قیادت و کارکنان نے اپنے خون سے لکھی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس تحریک کے دوران شہید آفتاب عالم شورو سمیت عوام دشمن و استحصالی قوتوں کے ہاتھوں جامِ شہادت نوش کرنے والے تمام رہنما و کارکنان وہ گوہرِ نایاب ہیں، جن کی قربانیوں کا آج ہر باشعور و محب وطن پاکستانی معترف ہے، اور آئندہ نسلیں ان کی عظمتوں کے گیت گائیں گی۔ پی پی پی چیئرمین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی پارٹی اپنے شہید رہنماوں کے مشن کو پایئہ تکمیل تک پہنچانے کے لیئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں