چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت محکمہ کلچر کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 17 جنوری 2020 23:35

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ کلچر کی ایڈوائزری کمیٹی کا اہم اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سر کائوسجی جھانگیر انسٹیٹیوٹ آف سائیکٹری حیدرآباد کو ہیریٹیج قرار دینے اور ہومی کیترک بلڈنگ میں مرمتی کام کی اجازت دینے سمیت اہم ایجنڈے پیش کئے گئے۔

اجلاس میں سر کائوسجی جھانگیر انسٹیٹیوٹ آف سائیکٹری حیدرآباد کو ہیریٹیج قرار دینے کا معاملہ ٹیکنیکل کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے سیکریٹری ثقافت کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رولز کے تحت سر کائوسجی جھانگیر انسٹیٹیوٹ آف سائیکٹری حیدرآباد کی تاریخی اور ثقافتی حیثیت کے متعلق آئندہ اجلاس میں پروپوزل پیش کیا جائے۔

انہونے کہا کے ایڈوائزری کمیٹی کی منظوری کے بعد ہیریٹیج قرار دینے کے لئے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ ممتاز علی شاہ نے کہا کہ ثقافتی ورثہ قرار دینے کے لئے عمارت کی جعرافیائی اور ثقافتی حیثیت بھی بتائی جائے۔ اجلاس میں سیکریٹری ثقافت، ڈی جی اینٹیکٹیز منظور علی کناسرو، حمید ہارون اور ڈاکٹر کلیم اللہ لاشاری سمیت کمیٹی دیگر میمبر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں