غربت اور بیروزگاری نے ایک اور جان لے لی

3 بچوں کا باپ نوید چار ماہ سے نوکری کی تلاش میں تھا، نوکری نہ ملنے پر اس نے خودکشی کر لی

Khurram Aniq خُرم انیق پیر 20 جنوری 2020 11:54

کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبا-20جنوری2020ء)   ایک اور شخص نے غربت اور بیروزگاری سے تنگ آ کر خودکشی کر لی۔ تین بچوں کا باپ نوید3 ماہ سے نوکری کی تلاش میں تھا لیکن اسے کہیں نوکری نہ ملی، اپنے بچوں کی بھوک برداشت نہ کرتے ہوئے نوید نے اپنی جان دینے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق خیرپور کا رہائشی نوید کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں رہ رہا تھا۔

اہلیان محلہ کا بتانا ہے کہ وہ 4 ماہ قبل یہاں آیا تھا اور نوکری کی تلاش میں د ن رات کوشش کر رہا تھا۔تفصیلات کے مطابق کرائے کے گھر میں رہنے والا نوید صبح شام،نوکری کی تلاش کے لئے در در کی ٹھوکریں کھاتا تھا لیکن گزشتہ 3 ماہ سے اسے نوکری نہیں ملی تھی۔نوکری نہ ملنے کی وجہ سے اس سے اپنے بچوں کی بھوک نہ دیکھی گئی اور نوید نے خود کشی کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کچھ دن قبل بھی ایک ایسا واقع دیکھنے میں ا ٓیا تھا جس میں ایک اور شخص نے غربت کی وجہ سے خودکشی کر لی تھی۔کچھ دن قبل پیش آنے والے واقع میں بھی کراچی کے رہائشی نے نوکری نہ ہونے کی وجہ سے جب اپنے بچوں کو سرد کپڑے نہ دلوانے پر خودکشی کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔نوید نے بھی تین ماہ تک نوکری تلاش کرنے کے بعد اپنی جان دینے کو ہی مناسب سمجھا۔

اہلیان محلہ کا بتایا ہے کہ نوید جب سے ادھر آیا تھا بہت پریشان تھا۔ کرائے گا گھر تھا اور نوکری نہیں ہونے کی وجہ سے نوید 2 ماہ کا کرایہ بھی نہیں جمع کروا سکا تھا۔مکان کا کرایہ 5500 تھاجو کہ نوید نے 2 ماہ سے جمع نہیں کروایا تھا۔نوید کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ خودکشی کرنے سے پہلے بھی نوید نے اپنے رشتہ داروں کو فون کیا تھا اور نوکری کے حصول کے لئے درخواست کی تھی لیکن کسی طرف اس کی استدعا نہیں سنی گئی۔اہلیان محلہ نے بتایا ہے کہ ایک دن تنگ آ کر نوید نے اپنے آپ کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی جس کے بعد اسے مقامی اسپتال منتقل کر دیاگیا تھا لیکن نوید اپنی جان کی بازی ہار گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں