سمندر پار پاکستانیوں کی ایک اور شکایت دور کر دی گئی

اب کئی کئی گھنٹوں تک لمبی قطاروں میں کھڑا نہیں ہونا ہوگا، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر سمندر پار پاکستانیوں کیلئے امیگریشن کاونٹرز کی تعداد7 سے بڑھا کر 10 کردی گئی

منگل 21 جنوری 2020 00:20

سمندر پار پاکستانیوں کی ایک اور شکایت دور کر دی گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2020ء) سمندر پار پاکستانیوں کی ایک اور شکایت دور کر دی گئی، اب کئی کئی گھنٹوں تک لمبی قطاروں میں کھڑا نہیں ہونا ہوگا، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سفری سہولیات میں اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سفری سہولیات میں اضافہ کر دیا گیا۔

کراچی ایئرپورٹ پر رش کے باعث اوور سیز پاکستانیوں اور دیگر مسافروں کو سہولیات دینے کے لیے امیگریشن کاونٹرز کی تعداد7 سے بڑھا کر 10 کردی گئی۔ہر کاونٹر پر 2 امیگریشن آفیسر متعین کی جائیں گے۔ان کاوئنٹرز پر عملہ رکھنا ایف آئی اے کی ذمہ داری ہے۔ایئرپورٹ پر اوورسیز پاکستانیوں، ملکی ترقی کیلئے زرمبادلہ بھیجنے والوں، بزرگ شہریوں، معذور افراد، تنہا خواتین اور بچوں کے لیے علیحدہ کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح غیر ملکی پاسپورٹ، سفارتکاروں، بزنس کلاس پسنجرز اور مجاز سرکاری حکام کیلئے بھی علیحدہ امیگریشن کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ڈی ایٹ ممالک کے شہریوں کے لیے امیگریشن معلومات اور عملے کے لئے بھی کاؤنٹر بنائے گئے ہیں۔ کاونٹرز کی تعداد میں اضافے سے پروازوں کی تاخیر میں کمی اور مسافروں کو سہولت ہو گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر کے ایئرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں اور سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
                                      

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں