شہر قائد کراچی جنسی درندوں کی آماجگاہ بن گیا

ایک سال کے دوران ملک کے سب سے بڑے شہر میں 400 سے زائد خواتین جنسی زیادتی کا شکار ہوئیں

muhammad ali محمد علی منگل 21 جنوری 2020 23:24

شہر قائد کراچی جنسی درندوں کی آماجگاہ بن گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2020ء) شہر قائد کراچی جنسی درندوں کی آماجگاہ بن گیا، ایک سال کے دوران ملک کے سب سے بڑے شہر میں 400 سے زائد خواتین جنسی زیادتی کا شکار ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ ایک سال میں سینکڑوں خواتین جنسی درندگی کا نشانہ بنیں۔ کراچی شہر میں ایک سال کے عرصے کے دوران کل 407 خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ خواتین سے جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں کل 330 جنسی درندوں کو گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ میں فراہم کردہ تشویش ناک تفصیلات کے مطابق ایک سال کے دوران شہر قائد کراچی میں 18 سال سے کم عمر کے 138 بچوں کے ساتھ بدفعلی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

ان بچوں سے بدفعلی کرنے والے 87 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ شہر کراچی کے علاوہ ملک بھر سے گزشتہ کچھ عرصے کے دوران جنسی زیادتی کے کیسز کی ہوشربا تعداد رپورٹ ہوئی ہے۔ ملک میں خواتین کو بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے تاہم ان واقعات میں ملوث جنسی درندوں کو کم ہی عبرت ناک سزائیں ملتی ہیں۔

جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے لوگ اب مطالبہ کرنے لگے ہیں کہ جنسی زیادتی کے جرم میں ملوث جنسی درندوں کو عبرت کا نشان بنانے کیلئے موثر قانون سازی کی جائے۔ ایسی قانون سازی ہو جس کی بدولت جنسی درندے کسی صورت بچ نہ پائیں۔ جب تک جنسی زیادتی کے جرم میں ملوث مجرمان کو سخت ترین سزائیں نہیں دی جائیں گی، تب تک اس جرم کی روک تھام ممکن نہیں ہو پائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں