جھونپڑیوں میں آگ کیسے لگی، تحقیقات شروع جاری ہیں ‘سعید غنی

بدھ 22 جنوری 2020 22:13

جھونپڑیوں میں آگ کیسے لگی، تحقیقات شروع جاری ہیں ‘سعید غنی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ تین ہٹی پر جھونپڑیوں میں اتنے بڑے پیمانے پر آگ کیسے لگی, تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ نے کمشنر کراچی اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کے ہمراہ تین ہٹی پر آتشزدگی سے متاثرہ جھونپڑیوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

سعید غنی نے متاثرہ افراد سے ملاقات کیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت متاثرین کی امداد کے لئے کام کررہی ہے - رات سے متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور انکی ٹیم جائے وقوعہ پر موجود ہیں -فوری طور پر متاثرین کے لئے خیموں اور کھانے پینے کی اشیاء کا انتظام کررہے ہیں -اتنے بڑے پیمانے پر آگ کیسے لگی, تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں