ایف بی آر کے ٹیکس وصولی ہدف میں مزید 265 ارب روپے کی کمی

نیا ہدف5238 ارب روپے مقرر،فیصلہ آئی ایم ایف کو اعتماد میں لے کر کیا گیا

بدھ 22 جنوری 2020 22:28

ایف بی آر کے ٹیکس وصولی ہدف میں مزید 265 ارب روپے کی کمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے آئی ایم ایف کی رضامندی کے بعد رواں مالی سال کیلیے ٹیکس وصولیوں کے مقررکردہ 5503 ارب روپے کے نظرثانی شدہ ہدف میں مزید265 ارب روپے کی کمی کردی ہے۔ نیا ہدف5238 ارب روپے مقرر کیا ہے۔دستاویز کے مطابق ایف بی آرنے رواں مالی سال کیلیے نظر ثانی شدہ اہداف تمام ماتحت اداروں کو بھجوادیئے ہیں اور ہدایت کی ہے کہ ان اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل ایف بی آر نے بجٹ میں مقرر کردہ5555 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف باون ارب روپے کی کمی کے ساتھ 5503 ارب روپے کردیا تھا اور اب اس میں265 ارب روپے کی مزید کمی کی گئی ہے۔ایف بی آر کے سینئر افسر نے بتایا کہ ٹیکس وصولیوں کے اہداف پر نظر ثانی آئی ایم ایف کو اعتماد میں لے کر کی گئی ہے۔ جنوری کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 425ارب 74کروڑ70 لاکھ روپے سے کم کرکی424ارب 52 کروڑ30 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے یعنی ایک ارب 22 کروڑ40 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں