وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے گذشتہ روز کراچی شپ یارڈ کا دورہ

جمعرات 23 جنوری 2020 00:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے گذشتہ روز کراچی شپ یارڈ کا دورہ کیا اور شپ یارڈ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، صوبائی وزیر سماجی بہبود میر اسد بلوچ وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے، شپ یارڈ پہنچنے پر مینیجنگ ڈائریکٹر شپ یارڈ ریئر ایڈمرل اطہر حسین نے وزیراعلیٰ کا استقبال کیا اور انہیں شپ یارڈ کے بارے میں بریفنگ دی، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزارت دفاعی پیداوار صوبائی حکومت کے اشتراک سے پسنی میں شپ یارڈ قائم کررہی ہے اور ان کے کراچی شپ یارڈ کے دورے کا مقصد تربیتی سہولتوں اور یہاں جہازوں کی تیاری کا جائزہ لینا ہے، انہوں نے کراچی شپ یارڈ میں بلوچستان کے نوجوانوں کو تربیت کی فراہمی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے نوجوانوں کو تربیت فراہم کرکے پسنی شپ یارڈ میں روزگار کے حصول کے قابل بنانا چاہتے ہیں، مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی شپ یارڈ نے وزیراعلیٰ کو شپ یارڈ میں دستیاب تربیتی سہولتوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے تربیتی ادارے میں بلوچستان کے نوجوانوں کو بھی داخلہ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تربیتی امور کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں