کنوینس الائونس ڈبل کرنے پر سید قاسم نوید قمرکا خصوصی ملازمین کو مبارک باد

جمعرات 23 جنوری 2020 16:55

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر نے حکومت سندھ کے تمام خصوصی ملازمین کو مبارکباد پیش کی ہے کیونکہ ان ملازمین کا خصوصی کنوینس الائونس ایک ہزار روپے ماہانہ سے بڑھا کر دو ہزار ماہانہ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ اضافہ مروجہ کنوینس الائونس کے علاوہ ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود میں دلچسپی لے رہے ہیں اور ایسے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں جن سے خصوصی افراد کی زندگیوں کو بہتر بنایا جا سکے۔سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ ہم نجی شعبے سے بھی توقع کرتے ہیں کہ وہ اپنے متعلقہ خصوصی ملازمین کے پیکیج میں اضافہ کریں گے تاکہ ان کی مسائل کو کم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مہذب معاشرے کا ممبر ہونے کے ناطے ہمارا اولین فرض ہے کہ ہم خصوصی افراد کے لئے ایک آرام دہ زندگی مہیا کرنے میں اور ان کو آگے بڑھنے میں مدد کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں