ووٹ کے اندراج، منتقلی اور درستگی کی تاریخوں میں 15 فروری تک توسیع

جمعرات 23 جنوری 2020 16:55

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد جاوید خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں ملک بھر کی طرح کراچی سمیت سندھ بھر میں ماسوائے ضلع عمرکوٹ کے ڈسپلے سینٹر پر رکھی گئی غیر حتمی انتخابی فہرستیں نظر ثانی کیلئے اور ووٹ اندراج/ منتقلی، اعتراض اور درستگی کے متعلقہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 24جنوری 2020 سے بڑھاکر 15فروری 2020 مقرر کردی ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈسپلے سینٹر کی معلومات، ووٹ اندراج/ منتقلی، اعتراض اور درستگی کیلئے شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے اصل قومی شناختی کارڈ کے ہمراہ ڈسپلے سینٹرجاکر ووٹ کے اندراج/ منتقلی کیلئے فارم 15، اخراج/ اعتراض کیلئے فارم 16، کوائف کی درستگی کیلئے فارم 17استعمال کریں اور متعلقہ فارم کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی لازمی منسلک کریں۔

(جاری ہے)

ڈسپلے سینٹر کی تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ لنک پر بھی دستیاب ہیں۔ www.ecp.gov.pk/erolls عدم توجہی کی صورت میں اپنے متعلقہ دفتر ضلعی الیکشن کمشنر/ رجسٹریشن آفیسر سے رجوع کرکے یقینی ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں ۔ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد جاوید خان نے مزید کہا کہ ضلع عمر کوٹ میں ڈسپلے سینٹر کی تاریخ میں توسیع پی ایس 52 عمرکوٹ سے ممبر سندھ اسمبلی سید علی مردان شاہ کے انتقال کے باعث نہیں کی گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں