سندھ ہائی کورٹ کا سعید غنی اور امتیاز شیخ پر جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کے الزام پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست پر نوٹس جاری کرنے سے انکار

جمعہ 24 جنوری 2020 16:14

سندھ ہائی کورٹ کا سعید غنی اور امتیاز شیخ پر جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کے الزام پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست پر نوٹس جاری کرنے سے انکار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ کے وزراء سعید غنی اور امتیاز شیخ پر جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کے الزام پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست پر وزیراطلاعات سندھ کو نوٹس جاری کرنے سے انکارکردیا ہے۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں پر سماعت ہوئی،دوران سماعت درخواست گزار عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا، عدالت نے استفسار کیا کہ کس کو نااہل کرنے آئیں ہیں سعید غنی نے کیا کیا ہی ۔

(جاری ہے)

جس پر درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ سعید غنی کے بھائی کے منشیات فروشوں سے رابطے ہیں جبکہ امتیاز شیخ پر بھی ملزمان کی پشت پناہی کا الزام ہے۔عدالت نے درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ تو وہ ان کے بھائی کی غلطی ہے،سعید غنی کا کیا قصور آپ ان لوگوں کے خلاف کس کس کے پاس گئے ہیں،کیا ایف آئی آر درج کرائی ۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایک فون نمبر آیا وہ بھی ان کے بھائی کا ،کیا یہ سعید غنی کی غلطی ہی کیا سعید غنی کو اس لئے نااہل کریں کہ ان کے بھائی کا نمبر آیا ہے، آپ آئندہ سماعت پر تیاری کرکے آئیں۔بعدازاں عدالت نے سماعت ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں