محکمہ اطلاعات سندھ کرپشن کیس: مزید چار ملزمان کی ضمانت منظور

جمعہ 24 جنوری 2020 16:14

محکمہ اطلاعات سندھ کرپشن کیس: مزید چار ملزمان کی ضمانت منظور
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ کرپشن کیس میں شریک چار ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ میں محکمہ اطلاعات سندھ میں پانچ کروڑ روپے سے زائد کرپشن پر نیب ریفرنس میں شریک ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جہاں عدالت نے چار ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ملزمان میں انعام اکبر، سید نوید احمد، سلمان منصور، عمرشہزاد شامل ہیں،عدالت نے ملزمان کو 10،10لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔وکیل ملزمان کے مطابق ملزمان 2018 سے جیل میں ہیں جبکہ نیب ریفرنس میں شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان کی پہلے ہی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں