پاکستان میں بد عنوانی میں اضافے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا اظہار تشویش

پاکستان میں جس قدر بدعنوانی بڑھ چکی ہے اس سے ملک کی سا لمیت بقا اور معاشی استحکام خطرے میں پڑ چکا ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

جمعہ 24 جنوری 2020 22:25

پاکستان میں بد عنوانی میں اضافے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا اظہار تشویش
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا گذشتہ روز ٹرانس پیرنسی انٹر نیشنل کی جانب سے جاری کردہ اس رپورٹ پر جس میں پاکستان میں بد عنوانی میں اضافے کا بتایا گیا ہے اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بد عنوانی کا ناسور ہمارے قومی اقدار میں سرائیت کر چکا ہے اگر ہم اس کا تداراک نہ کر سکے تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کرینگی بنیادی طور پر بدعنوانی ایک سماجی برائی ہے لیکن یہ جس قدر پاکستان میں بڑ ھ چکی ہے اس سے پاکستان کی سا لمیت بقا اور معاشی استحکام خطرے میں پڑ چکا ہے آج میڈیا سول سوسائٹی سیاسی جماعتیں اور تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ذمہ داری ہے کہ کرپشن جیسی معاشرتی برائی کے خا تمیں کیلئے اپنا کردار اداکریں بالخصوص سیاسی جماعتیں اور وہ طبقہ جو وسائل اور اختیارات کا استعمال کرتا ہے اس میں تطہیر ضروری ہے۔

(جاری ہے)

خالد مقبول صدیقی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان یہ سمجھتی ہے کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے منصفانہ اور آزادانہ نظام وضع کرنا ہوگا۔ضرورت اس امرکی ہے کہ مستقل بنیادوں پر احتساب کا عمل جاری رکھا جائے اور اس طرح سے نافذ کیا جائے کہ کسی کو مقدمہ چلائے بغیر قید میں نہ رکھا جا سکے اسکے ساتھ ساتھ تحقیقاتی اداروں میں وائٹ کالر جرائم کی تحقیات کی صلاحیت پیدا کرنے کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں