مفتی عبدالقوی نے دانش کے انتقال پردعا مغفرت کرادی

دعا کے دوران اردگرد لوگ ہنستے رہے‘مفتی عبدالقوی آبدیدہ ہو گئے

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی پیر 27 جنوری 2020 11:39

مفتی عبدالقوی  نے دانش کے انتقال پردعا مغفرت کرادی
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 27 جنوری 2020) مفتی عبدالقوی نے دانش کی فاتحہ پڑھا دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈرامہ ”میرے پاس تم “ کے ہیرو دانش جس کا کردار ادکار ہمایو ں سعید ادا کررہے تھےآخری قسط میں انتقال کر گئے ۔ جس پر مفتی عبدالقوی نے دانش کی مغفرت کیلئے دعا پڑھا دی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی موبائل پر وفات کی اطلاع سنتے ہیں اور پھر دعا پڑھانا شروع کرتے ہیں۔

دعا مانگے ہوئے انہوں نے کہا کہ یا اللہ دانش کواس دنیا سے زیاد حوریں آخرت میں بھی عطا فرما اور اللہ سے دعا کی کہ دانش کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ مفتی عبدالقوی دعا کے دوران آبدیدہ ہو گئے، تاہم اردگرد موجود افراد مفتی عبدالقوی کی دعا کے دوران ہنستے رہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں یہ معلوم نہ ہو سکا کہ مفتی عبدالقوی نے یہ دعا مذاق کے طور پر کی یا وہ اس معاملے سے لاعلم تھے کہ دانش صرف ایک ڈرامے کا کردار ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز ’’ میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط میں ایک کردار دانش انتقال کر گیا تھا۔ مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑنے والا ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی آخری قسط نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر زیر بحث رہا ۔ لوگوں نے اس ڈرامے میں مرکزی کردار دانش کی موت پر میمز بھی بنائے۔ میرے پاس تم ہو‘ کے اختتام پر شائقین کے دلچسپ تبصرے سوشل میڈیا کی زینت، سوشل میڈیا پر مداحوں نے تنز و مزاح کرتے ہوئے کہا کہ ’دانش جانتا ہے کہ سکون صرف قبر میں ہے‘
’دانش کی موت کا فیصلہ ہمارے دور میں کیا گیا‘،
’لاہور ہائیکورٹ نے دانش کی موت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے خلیل رحمان قمر کو نوٹس جاری کر دیا‘
، ’پاکستانی خلیل الرحمان قمر کو گھر جاتے ہوئے‘
’دانش مرا نہیں بلکہ زندہ ہے، مناسب وقت میں سامنے لایا جائیگا‘
’دانش کو ٹائم سے لندن بھیجا جاتا تو بچ جاتا‘
’میاں صاحب کا لندن سے علاج کروانے کا مزاق اڑانے والے بتائیں آج پاکستان میں اچھا ہسپتال ہوتا تو دانش بچ جاتا‘
۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں