ہم مجبور ہیں معاف کردینا ‘کراچی میں ڈاکووٴں کی انوکھی واردات

ڈاکو جنرل سٹور سے آٹا ،دالیں ، آئل گھی، مصالحے، موبائل سمیت نقدی چھین کر لے گئے

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی پیر 27 جنوری 2020 12:13

ہم مجبور ہیں معاف کردینا ‘کراچی میں ڈاکووٴں کی انوکھی واردات
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔27 جنوری 2020 ء) کراچی میں ڈاکووٴں کی انوکھی واردات دیکھنے میں آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکو کراچی کے ایک جنرل سٹور سے آٹا ،دالیں ، آئل گھی، مصالحے، موبائل سمیت نقدی چھین کر لے گئے اور واپس جاتے ہوئے سٹور مالک کو کہا کہ ہم مجبور ہیں معاف کردینا ۔ڈکیتی کی منفرد واردات کراچی کے علاقے شریف آباد بلاک ون میں پیش آیا۔

جنرل سٹور سے آٹا ،دالیں ، آئل گھی، مصالحے، موبائل اور نقدی چھین کر لے گئے ۔دُکان کے مالک عتیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ2 ڈاکو 20 کلو آٹا ،10 کلو  مختلف دالیں، 10 کلو گھی اور5کلو مصالحہ جات لے گئے۔ ڈاکو سیلز مین سے موبائل اور نقدی بھی لے گئے ۔کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ پولیس کا چوروں اور ڈاکووٴں کو گرفتار نہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں ہونے والی وارداتوں میں دکانوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہونے کے بعد بھی پولیس ڈاکووٴں کو گرفتا رکرنے میں ناکام ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل آٹے کے بحران کے بعد آٹا چوری کرنے کی انوکھی واردات پیش آئی تھی ۔ جہانیان کے علاقے جلال آباد کالونی سے چور 16 من آٹا اور 5 من گندم چورا کر فرار ہوگئے۔ آٹے کے بحران کے بعد چوروں کو آٹا بھی اب سونا نظر آنے لگا ہے۔

چوری کی اس انوکھی واردات میں آٹے کی چکی کے مالک نے مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانہ جہانیاں پولیس کو درخواست جمع کرادی تھی۔ تاہم جہانیاں کے علاقے میں بڑھتے ہوئی وارداتوں پر چکی مالک اور شہریوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔ تھانہ جہانیاں میں دی گئی درخواست میں یہ موقف بھی اختیار کیا گیا ہے کہ آٹا چور کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ تاہم کراچی میں بھی اسی طرح کی واردات دیکھنے میں آئی ہے جہاں سے ڈاکو گھریلو ضروریات کی چیزیں چھین کر لے گئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں