منایا ان کو جاتا ہے جو روٹھے ہوئے ہوں، ایم کیو ایم روٹھی نہیں جوان کو منایا جائے، گورنرسندھ

نوجوانوں کو قابلیت پر رقم دی جا رہی ہے، یہ نوجوان ناصرف اپنے بلکہ ملک کی بہتری کے لیے کام کریں گے، ان کے پاس صلاحیت ہے ، عمران اسماعیل

پیر 27 جنوری 2020 16:15

منایا ان کو جاتا ہے جو روٹھے ہوئے ہوں، ایم کیو ایم روٹھی نہیں جوان کو منایا جائے، گورنرسندھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ منایا ان کو جاتا ہے جو روٹھے ہوئے ہوں، ایم کیو ایم روٹھی نہیں جوان کو منایا جائے۔گورنرہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو قابلیت پر رقم دی جا رہی ہے، یہ نوجوان ناصرف اپنے بلکہ ملک کی بہتری کے لیے کام کریں گے، ان کے پاس صلاحیت ہے اور عمران خان نے ان کو موقع دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوجوان ملک کی معاشی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں گے، خان صاحب نے نوکریوں کا وعدہ کیا تھا یہ اس کا تسلسل ہے، یہ خان صاحب کے وعدے کے مطابق نوکریوں، روزگار کا آغاز ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ 162ارب کے پیکیج کی خوشخبری وزیراعظم پہلے ہی دے چکے ہیں، صوبے سے ورکنگ ریلیشن بہتر ہونے جا رہے ہیں، وزیراعلی سے کل اچھی بیٹھک ہوئی، مسائل حل ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی منصوبوں پر جو کام چل رہا تھا وہ مکمل ہونے جا رہا ہے، چاہتے تھے ڈرامہ بازی نہ ہو، کام معیار کے مطابق ہو۔عمران اسماعیل نے کہاکہ 162ارب روپے این ایف سی ایوارڈ سے الگ ہیں، یہ الزام ہے کہ یہ پیسے اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے، سندھ میں کام کرنے کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہوتی ہے، کوئی بھی صوبہ ہو سب میں صوبائی ایوارڈ دینا چاہیئے، وفاق اپنے پیسے دے چکا ہے،اب یہ صوبوں کا کام ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں