وزیراعظم نے آئی جی سندھ کی تبدیلی کی درخواست منظور کرلی

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات ، آئی جی سندھ کی تبدیلی، امن وامان کی صورتحال، انتظامی اموراور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 جنوری 2020 16:16

وزیراعظم نے آئی جی سندھ کی تبدیلی کی درخواست منظور کرلی
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جنوری 2020ء) وزیراعظم عمران خان نے آئی جی سندھ کی تبدیلی کی درخواست منظور کرلی، سندھ حکومت کا استحقاق ہے کہ وہ امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے آئی جی پولیس تعینات کرسکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں آئی جی سندھ اور امن وامان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال ،انتظامی امور، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں گورنرسندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سندھ حکومت کا آئی جی سندھ کی تبدیلی کی درخواست منظور کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کی مشاورت سے نیا آئی جی پولیس لگایا جائے گا۔

قواعدوضوابط کے تحت مشاورت کرکے ہی آئی جی تعینات کیا جاسکتا ہے۔اس موقع پر عمران اسماعیل نے بھی آئی جی سندھ کی تبدیلی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا استحقاق ہے کہ وہ امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے آئی جی پولیس کو تبدیل کرسکتی ہے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کاروباری برادری اور سرمایہ کار کو منافع بخش کاروبار کے لئے سازگار فضا کی فراہمی اور ان کے لئے آسانیاں فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

معروف بزنس مین عارف حبیب کی سربراہی میں قطر میں مختلف شعبوں سے وابستہ پاکستانی نژاد اہم شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری اور سرمایہ کار کو منافع بخش کاروبار کے لئے سازگار فضا کی فراہمی اور ان کے لئے آسانیاں فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروبار دوست معاشی پالیسیوں ، استحکام اور ایز آف ڈوئنگ بزنس کے حوالے سے سازگار ماحول کی بدولت بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان کی طرف راغب ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیں جو ملک میں ترسیلات بھیجتے ہیں جس سے معیشت کا پہیہ چلتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں