کراچی کے بڑے پارکس پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی

پیر 27 جنوری 2020 16:43

کراچی کے بڑے پارکس پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) شہر کے بڑے پارکس پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی۔

(جاری ہے)

شہری نے متعلقہ اعلی حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے جس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قاضی شاہد پرویز، سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ ،کمشنر کراچی افتخار شہوانی، ڈائریکٹر کے ایم سی ڈاکٹر سیف الرحمن و دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے درخواست گزار کا کہنا ہے کہ باغ جناح، پولو گراونڈ و دیگر پارکوں کی اراضی پر غیر قانونی قبضے برقرار ہیں،سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں قبضے ختم کرانے کا حکم دے چکی،متعلقہ ذمہ داران اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہو چکے،متعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے،متعلقہ حکام کے نام ای سی ایل میں شامل کرکے تحقیقات کرائی جائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں