وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر شاہ فیصل کالونی میں مستحق افراد میں کمبل کی تقسیم

پیر 27 جنوری 2020 16:43

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر شاہ فیصل کالونی میں مستحق افراد میں کمبل کی تقسیم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پرپاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی PS-98انجینئر عدیل احمد کی جانب سے شاہ فیصل کالونی میں سینکڑوں مستحقین میں شدید سرد موسم میں عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے کمبل کی تقسیم ۔

(جاری ہے)

تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی انجینئر عدیل احمد نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں عوام کی زندگی میں انقلاب لائیں گے ہماری جدو جہد انشا اللہ جلد رنگ لائے گی مشکلات اور بحران عارضی ہیںوزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں جلد عوامی خوشحالی کے دور کا آغاز ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوںنے شاہ فیصل اسپورٹس کمپلیکس (پنجاب گرائونڈ) میں پر ہجوم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سنیئر رہنماء خالد عمران ،ارشد مغل ،گوہر خٹک ،ساجد میمن ،بختاور ،فضا ذیشان ،صنوبر اور دیگر موجود تھے انجینئر عدیل نے کہاکہ مستحقین کی داد رسی ہمارا دینہ فریضہ ہے اور شدید سرد موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے قائد عمران خان کی ہدایت پر ہم نے مستحق افراد میں کمبلوں کے تقسیم کو یقینی بنا یا ہے انہوںنے عوام کو یقین دلا یا کہ انشا اللہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان جلد بحرانوں اور مشکلات سے نجات حاصل کرے گا اور کرپشن سے پاک خوشحال پاکستان بنے گا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں