۵محمد حسین محنتی اور مجاہد چنا کا محراب پور کے سینئر صحافی عزیز میمن کے قتل پر گھرے دکھ اور رنج کا اظہار

اتوار 16 فروری 2020 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2020ء) امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے محراب پور کے سینئر صحافی عزیز میمن کے قتل پر گھرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام کی جان ومال کے تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکی ہے، گذشتہ روز ایک ایم پی اے جبکہ ایک دن کے وقفے کے بعد سینئرصحافی کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ہے جس سے بظاہر یہ لگتا ہے کہ سندھ میں جنگل کا قانون رائج ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کو گرفتار،شفاف تح ٴْیقات کرکے ملوث مجرموں کو عبرت ناک سزادیکر لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے، صوبائی رہنمائ نے صحافی عزیز میمن کی مغفرت،درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔

#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں