شہر کی تمام ڈی ایم سیز میں رشوت کا بازارا گرم ہے،خرم شیر زمان

حکومت سندھ اور اسکے تمام ماتحت ادارے بھی مکمل طور پر کرپٹ ہوچکے ہیں،رہنما تحریک انصاف

پیر 17 فروری 2020 19:49

شہر کی تمام ڈی ایم سیز میں رشوت کا بازارا گرم ہے،خرم شیر زمان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) ،صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے شہر قائد میں ایک بار پھر عدالت عظمی کے احکامات کے خلاف دیوہیکل سائن بورڈز اور ہورنڈنگز لگانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمی نے شہر کی تمام شاہراوں سے دیوہیکل سائن بورڈ، ایل ای ڈی اسکرین اور لوہے کے ہورڈنگز پر پابندی عائد کی تھی، جسکے تحت شہر کی تمام شاہراوں سے بل بورڈز اتار لیے گئے تھے تاہم ا ب دوبارہ عدالت عظمی کے بر خلاف شہر میں دیوہیکل بل بورڈز سمیت دیگر دوبارہ لگنا شروع ہوگئے ہیں، جو کہ انسانی جان کے لیے خطرہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے انصاف ہاوس سیکریرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ عدالت عظمی کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرواتے ہوئے توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

شہر کی تمام ڈی ایم سیز میں رشوت کا بازارا گرم ہے،حکومت سندھ اور اسکے تمام ماتحت ادارے بھی مکمل طور پر کرپٹ ہوچکے ہیں۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ شہر میں یہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔تیز ہوا، آندھی یا طوفان کی وجہ سے ماضی میں ان دیوہیکل بل بورڈز کی وجہ سے درجنوں جانوں کا ضیاع ہوا ہے، اور آئندہ بھی ایسی صورتحال میں قیمتی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے۔حکومت وقت سمیت تمام متعلقہ ادارے عدالت عظمی کے احکامات پر عملددآمد کرتے ہوئے فوری بل بورڈز کو ہٹائے ورنہ پاکستان تحریک انصاف عدالت سے رجوع کرے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں