ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب سے انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل جرمی ڈیئر کی ملاقات

منگل 18 فروری 2020 22:05

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب سے انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل جرمی ڈیئر نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جی) کے صدر جی ایم جمالی، کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جی) کے صدر حسن عباس، جنرل سیکرٹری عاجز جمالی، لبنیٰ جرار، پارلیمینٹری جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری وکیل رائو، سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر جرمی ڈیئر نے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے مشیر قانون مرتضی وہاب کو آگاہ کرتے ہوئے محراب پور کے صحافی عزیز میمن کے قتل پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ عزیز میمن کے قتل کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عزیز میمن کے قاتلوں کو بے نقاب کیا جائیگا، پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں