دنیا کے آلودہ شہروں میں کراچی کا 14 واں نمبر

بدھ 19 فروری 2020 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے، شہر میں بدھ کی صبح کے اوقات میں فضا میں زہریلے ذرات کی مقدار 153ریکارڈ کی گئی ہے، دنیا کے اہم شہروں میں کراچی چودھویںنمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

یو ایس ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی میں صبح کے اوقات میں فضا میں زہریلے ذرات کی مقدار 153تک جاپہنچی ہے، شہر کی آلودہ فضائیں حساس افراد کے لئے باعث تکلیف ہوسکتی ہیں۔ماہرین نے اس صورتحال میں شہریوں کو ماسک کے استعمال اور گھروں اور گاڑیوں کی کھڑکیاں بند کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں