جو قومیں لسانیت اور طبقات میں بٹ جاتیں ہیں وہ کبھی بھی ترقی نہیں کر پاتیں ہیں، سید مصطفی کمال

سندھ سمیت پورے پاکستان کے عوام کے پاس پاک سر زمین پارٹی کے علاؤہ اب کوئی دوسرا آپشن نہیں، جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب

جمعرات 20 فروری 2020 00:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاکہ جو قومیں لسانیت اور طبقات میں بٹ جاتیں ہیں وہ کبھی بھی ترقی نہیں کر پاتیں ہیں، جب سندھ کی تقسیم کا نعرہ ایم کیو ایم لگاتی ہے تو پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم فائدہ اٹھاتے ہیں، پیپلز پارٹی اپنے ووٹر سے کہتی ہے کہ بھول جاؤ روٹی کپڑا اور مکان، اگر ہمیں ووٹ نہیں دیا تو سندھ تقسیم ہوجائے گا جبکہ پیپلز پارٹی جانتی ہے کہ نعرہ لگانے والے لیاقت آباد کی ایک گلی بھی سندھ سے الگ نہیں کرسکتے۔

پی ایس پی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے بیک وقت مہاجر اور سندھ کارڈ پر بم گرا دیا ہے، ہم لسانیت سے بالاتر ہو کر تمام طبقات کو ایک پلیٹ فورم میں جمع کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں کیونکہ اسی میں پاکستان اور تمام قومیتوں کی بھلائی ہے ، ہم سیاست نہیں کررہے بلکہ انسانیت کی خدمت کرکہ اپنے رب کو راضی کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک سر زمین پارٹی ہی عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سندھ سمیت پورے پاکستان کے عوام کے پاس پاک سر زمین پارٹی کے علاؤہ اب کوئی دوسرا آپشن نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ دنیا چاند پر پہنچ گئی لیکن آج 21 صدی میں بھی پاکستانی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، غلاظت بھرا پانی پینے مجبور ہیں، ایک ہزار ارب خرچ کرنے کے باوجود ستر لاکھ بچہ صرف سندھ میں اسکولوں سے باہر ہے، روزانہ عوام کو کتے کاٹ رہے ہیں جبکہ سندھ کی نااہل ترین حکومت عوام کو صحت اور علاج معالجہ فراہم کرنے میں ناکام ہی. اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین کا نہ ہونا وفاقی اور صوبائی حکومت حکومتوں کی نااہلی کا ثبوت ہیں، انہوں نے کہا کہ32 سال کراچی پر راج کرنے والے ا?ج اخیتارات کا رونا رو رہے ہیں یہ اختیار کا مسئلہ نہیں ہے کردار کا مسئلہ ہے۔

اگر مظلوم عوام ظالم کے ا?گے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہو جائیں گے تو خود بخود اللّٰہ کی مدد ا?جائے گی۔ گھروں میں بیٹھ کر باتیں کرنے سے ہرگز عوام کے حالات بدلنے والے نہیں ہیں۔ سب کو ا?واز لگا رہا ہوں کہ ہماری جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں