ایل آر بی ٹی ہسپتال غریب و متوسط طبقے کے لیے علاج کی زبردست سہولیات فراہم کر رہا ہے،مخیر حضرات کو اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ہسپتال کے دورے کے موقع پر اظہار خیال

جمعرات 20 فروری 2020 15:15

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ایل آر بی ٹی ہسپتال غریب اور متوسط طبقے کے لیے علاج کی زبردست سہولیات فراہم کر رہا ہے،مخیر حضرات کو اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ ایل آر بی ٹی ہسپتال کورنگی کے دورے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے ہسپتال میں علاج معالجے کی جدید سہولیات اور صفائی ستھرائی کو سراہا۔انھوں نے کہا کہ ایل آر بی ٹی غریب اور متوسط طبقے کے لیے علاج کی زبردست سہولیات فراہم کر رہا ہے، پاکستان کے سب سے بڑے آنکھوں کے ہسپتال کا نیٹ ورک (ایل آر بی ٹی )اہم قومی خدمت سرانجام دے رہا ہے،مخیر حضرات کو اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ اس موقع پر گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ ایل آر بی ٹی آنکھوں کی دیکھ بھال اور حفاظت میں سرفہرست ادارہ بن گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خدمت ، مدد اور مسیحائی کا جذبہ قابل رشک ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں