لاعلم ہوں ، شہر کے حالات میڈیا سے معلوم ہوتے ہیں

کے ایم سی حکومت سندھ کے ماتحت ہے، سویا بین سے ہلاکتوں کے بعد ہسپتالوں کو الرٹ رکھا گیا ہے ۔ میئر کراچی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 20 فروری 2020 15:45

لاعلم ہوں ، شہر کے حالات میڈیا سے معلوم ہوتے ہیں
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 20 فروری 2020ء ) میئر کراچی و رہنما ایم کیو ایم وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہر کے مسائل سے لاعلم ہوں، شہر کے حالات میڈیا سے معلوم ہو رہے ہیں ۔ نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ کا بُرا حال ہے۔ سویا بین سے ہونے والی ہلاکتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کا محکمہ حکومت سندھ کے ماتحت کام کررہا ہے ،تاہم جو ہسپتال میئر کے ماتحت ہیں ان کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے تاکہ ناگوار صورتحال پر طبی امداد فراہم کی جا سکیں۔

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ مجھے بھی میڈیا سے ہی خبریں ملتی ہیں ، لوگ سویابین کی ہلاکتوں سے متعلق الگ الگ وجوہات بیان کررہے ہیں۔ کوئی کہتا ہے کہ لنڈے باازار میں کپڑوں پر مخصوص سپرے کیا جاتا ہے جس کے اثرات مرتب ہونے سے ہلاکتیں واقعہ ہوئیں ۔

(جاری ہے)

صورتحال سمجھ سے باہر ہے۔ کراچی کے شہری پڑھے لکھے ہیں ، لوگوں کو پریشانی ہے کہ بچوں کو سکول بھیجیں یا نہیں۔

 
 اس سے قبل میئرکراچی وسیم اختر نے کہا کہ مردم شماری سے ہم اتفاق نہیں کرتے اس کے خلاف کورٹ میں گئے ہوئے ہیں، نادرا کے ریکارڈ میں بھی کراچی کی آبادی ڈھائی کروڑ سے زیادہ ہے تو مردم شماری میں اتنی کم کیسے ہو سکتی ہے،یہ غلط ہے اس لئے اس کو نہیں مانتے، اگر مردم شماری کے اعداد و شمار ہی غلط ہوسکتے ہیں توکراچی کے ساتھ انصاف کیسے ہوسکتا ہے، کراچی میں نفرتوں کے خاتمے کے لئے میرٹ اور انصاف بہت ضروری ہے ملک کے بڑے عہدوں پر فائز لوگ ہی اپنے فیصلوں سے کراچی میں یکجہتی پیدا کرسکتے ہیں۔

جس سے ملک کو بھی بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔جاگیردارانہ ذہنیت کے باعث سیاسی حکومتوں نے کبھی تیسری سطح کی حکومتوں کو تسلیم نہیں کیا اور اسی لئے انہوں نے کبھی بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں