بلاول زرداری حکومت کو گرانے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں،حلیم عادل شیخ

سندھ کی عوام نے آپ کی پارٹی کو تیسری بار موقعہ دیا ہے سندھ کی عوام کی خدمت کو یقین بنائیں،پارلیمانی لیڈرتحریک انصاف سندھ

جمعرات 20 فروری 2020 23:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلاول زرداری حکومت کو گرانے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں، بلاول زرداری حکومت گرانا آپ کے بس کی بات نہیں ہے، سندھ کی عوام نے آپ کی پارٹی کو تیسری بار موقعہ دیا ہے سندھ کی عوام کی خدمت کو یقین بنائیں، سندھ کی عوام کو پینے کا پانی بھی گٹروں کا پلایا جاتا ہے، ایڈز سندھ میں پھیل رہا ہے، کتے آپ سے کنٹرول نہیں ہوتے، تعلیم کا نظام برباد ہوچکا ہے ایک ضلع تھر پارکر آپ صحت کے حوالے سے کنٹرول نہیں کر پائے ہیں سندھ کے ہر محکمے کرپشن میں ڈوپے ہوئے ہیں، آپ کی حکومت کے وزرائ نااہل ہوچکے ہیں تیسری بار مسلسل سندھ حکومت پیپلزپارٹی کے پاس ہے عوام کو بنیادی سہولیات تک نہیں دی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

موجود ہ حکومت ملک سے غربت کا خاتمہ چاہتی ہے، عمران خان کی قیادت میں انقلابی پروگرام شروع ہوچکے ہیں، نوجوانوں کے لئے روزگار کے لئے قرضے دیئے جارہے ہیں ان کو خود کفیل بنا رہے ہیں، غربت مٹانے کے لئے بڑے بڑے پروگرام شروع ہوچکے ہیں گزشتہ ادوار کے مقابلے موجودہ حکومت کی حکمت عملی بہترین ثابت ہوئی ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں