پی ٹی آئی سے اتحادی اور کراچی کے ایم این ایز ناراض ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

لگتا یہ ہے حکومت زیادہ دن نہیں چل سکتی، تمام جماعتوں سے صلاح مشورہ کر کے احتجاجی تحریک چلائیں گے، میڈیا سے گفتگو

اتوار 23 فروری 2020 19:45

پی ٹی آئی سے اتحادی اور کراچی کے ایم این ایز ناراض ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2020ء) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے اتحادی اور کراچی کے ایم این ایز بھی ناراض نظر آتے ہیں، لگتا یہ ہے حکومت زیادہ دن نہیں چل سکتی، تمام جماعتوں سے صلاح مشورہ کر کے احتجاجی تحریک چلائیں گے۔اتوار کو وزیر اعلی مراد علی شاہ نے بھان سعیدآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن تو نہیں مگر پی ٹی آئی کے اپنے لوگ ہی ناراض ہیں۔

پی ٹی آئی سے اتحادی بھی ناراض نظر آتے ہیں اور کراچی کے ایم این ایز بھی، لگتا یہ ہے کہ زیادہ دن حکومت نہیں چل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی،وزیراعظم نے آٹے اور چینی کے بحران میں اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ہے،بھینسیں دینے سے نہ عوام کو فائدہ پہنچا ہے نہ پہنچے گا،بلاول ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے لیڈر ہیں،وہ اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت ہر سطح پر ناکام ہوچکی ہے،حکومت کے اتحادی بھی ناراض ہیں۔ حکومت کے اپنے ممبران عمران خان کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔ مرادعلی شاہ نے کہاکہ آصف زرداری طبیعت کی ناسازی کے باوجود سیاست پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پیپلز پارٹی جمہوری اور آئینی طریقے سے حکومت تبدیل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ آصف علی زرداری کی ضمانت میڈیکل بنیادوں پر ہوئی ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ اس حکومت میں اہلیت ہی نہیں کہ غریبوں کیلئے کچھ کر سکے،ملک بحران میں،عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے،اپوزیشن لیڈر کا ملک میں ہونا ضروری ہے۔ مہنگائی کے طوفان میں ملک کی عوام پسے ہوئے ہیں، وفاقی حکومت ناکام ہوچکی ہے، پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے ممبران حکومت کو ٹف ٹائم دیتے ہیں، اسمبلی کے اندر ان ہاوس تبدیلی آئینی اور جمہوری طریقے سے آئے گی۔وزیر اعلی نے کہا کہ ساری جماعتوں سے صلاح مشورہ کر کے احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں