م*مہنگائی و بے روزگاری کو ختم کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی ،ثروت اعجاز قادری

،آٹا اور چینی کی قیمتوں میں اضافے اور ذخیرہ اندوزوں کو قانون کی گرفت میں لینا ہوگا ،سربراہ سنی تحریک

اتوار 23 فروری 2020 21:21

ع کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2020ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کہا ہے کہ مہنگائی و بے روزگاری کو ختم کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی ،ملک کے عوام معاشی استحکام چاہتے ہیں حکمران ٹال مٹول اور دعوئوں سے کام نہ چلائیں ،غیرجانبدار انصاف اور فیصلوں سے معاشرے میں قانون کی بالادستی کو قائم کیا جاسکتا ہے ،آٹا اور چینی کی قیمتوں میں اضافے اور ذخیرہ اندوزوں کو قانون کی گرفت میں لینا ہوگا ،عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کے ساتھ جانبداری کی گئی توانصاف کے قتل کے مترادف ہوگا ،اقرباء پروری اور کرپشن کے خاتمے کے دعوئے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں ،موجودہ معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے حکمرانوں کو ٹھوس پالیسیاں بنانی ہونگی ،پاکستان کو معاشی مستحکم بنانے کیلئے بیرونی مداخلت کو مسترد کرنا ہوگا ، عوام ملک میں تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے یکجا ہوکر کام کرنا چاہتے ہیں حکمران عوام کی سوچ وامنگوں کو سامنے رکھ کر پالیسیاں بنائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہمعیشت کے استحکام اور بیرونی مداخلت و سازشوں کو ختم کرنے کیلئے تمام اکائیوں کو متحد ہونا ہوگا ،مہنگائی کے جن کو قابو میں کرنے کیلئے عوام دوست اور جمہوری پالیسیوں پر چلنا ہوگا ،عوام کے بنیادی معاشی وسیاسی حقوق کا تحفظ کرنے کیلئے سول اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے ، بیرونی قرضوں سے معیشت میں استحکام نہیں آتا سخت شرائط سے مشروط بیرونی قرضے غیر یقینی اور عوام دشمن پالیسیوں کو جنم دیتی ہے ، ملک کو بحرانوں سے نکال کر آگے لیجانا ہے تو سیاست کوخدمت اور عبادت سمجھ کر کرنا ہوگا ،عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے حکمران عوام کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دیں ،ملک وقوم کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں حکومت کا آئینی ،اخلاقی وقومی فرض ہے کہ وہ عوام کو جدید تعلیم ،سستا انصاف ،صحت وروزگار فراہم کرئے ،ا کرپشن ،بدعنوانی نے ملک کو تاریکی میں دھکیل کر ملک کو غیر مستحکم کیا ہے ، موجودہ حکومت کرپشن کے خاتمے اور معاشی استحکام کیلئے سنجیدہ اقدامات کرئے۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں