گ*کراچی ، واٹربورڈ کے عملے نے فراہمی ونکاسی آب کی متعدد شکایات کا خاتمہ کردیا

اتوار 23 فروری 2020 21:21

ٹ*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2020ء) وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈ کے عملے نے شہر کے مختلف علاقوں میں فراہمی ونکاسی آب کی متعدد شکایات کا خاتمہ کردیا ہے ، ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی زیرنگرانی واٹربورڈکے شعبہ فراہمی ونکاسی آب نے ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وارتعطیلات کے باوجود سیوریج اوورفلو،لائن لیکیجزکے خاتمے سمیت پمپنگ اسٹیشنوں کے پمپس ،موٹروں کی مرمت ،سیوریج مین ہولز پررنگ سلیب وکورز رکھنے اور کنڈیوٹس کی صفائی کاکام کیا،تفصیلات کے مطابق وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدایات پرواٹربورڈ کے عملے نے اس ہفتہ بھی اپنی ہفتہ وارتعطیلات قربان کرتے ہوئے شہریوں کوپانی اور ونکاسی آب کی بہترسہولیات کی فراہمی کیلئے کام کیا ،واٹربورڈ کے عملے نے اکبری گراؤنڈگزریمیں 40ہارس پاورکے دو پمپس نصب کرکے پانی کی فراہمی کو مزید بہتر کردیا ہے ،شیرین جناح پمپنگ اسٹیشن کے پمپس کی صفائی اور مرمت کی گئی جبکہ اورنگی ٹاؤن اورقصبہ کالونی سائٹ ٹاؤن میں ,4,12اور6 قطر کی پانی کی لائنیں بچھائی گئیںاس کے علاوہ 7Cسرجانی ٹاؤن میں سیوریج اوورفلو کی شکایات کا خاتمہ کردیاگیاہے ،گلشن ضیا اورنگی ٹاؤ ن،امیر خسرو روڈ پر 12انچ قطر کی اور لانڈھی نمبر6میں 18انچ قطر کی لائن سے رساؤ کا خاتمہ کیا گیا یوسی 13اورنگی ٹاؤن میں 6انچ قطر کی لائن کی مرمت کی گئی ،سرجانی ٹاؤن سیکٹرایل ون ،4بی اوررحیم خان جوکھیوولیج ماڈل زون یوسی1کی سیوریج لائنوں کی صفائی کرکے سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کیاگیا،نورس چورنگی پاک کالونی سائٹ ٹاؤن میں 6انچ قطر کی پانی کی لائن بچھاکر فراہمی آب میںبہتری کی گئی ،بنارس برج سائٹ ٹاؤن میں 12انچ قطر کی بوسیدہ لائن تبدیل کی گئی ،حبیب بنک سائٹ ٹاؤن پمپنگ اسٹیشن اور ماڑی پور پمپنگ اسٹیشن کیماڑی سے پی اے ایف گیٹ تک250ایم ایم کی پی ای پائپ لائن بچھائی گی ،ڈملوٹی کنڈیوٹ اورپورٹ قاسم زون کے قریب ہالیجی کنڈیوٹ کی 54انچ قطر کے چیمبر کی صفائی کرکے پانی کا بہاؤ بہتر کردیاگیاجبکہ حب کینال کی صفائی کاکام جاری ہے ،اورنگی ٹاؤن صابری چوک کے قریب18انچ قطر کی اور سیکٹرون ڈی میں 12انچ قطر کی پانی کی لائن کی مرمت کرکے رساؤ کا خاتمہ کیاگیا،گول مارکیٹ ناظم آباد ،عثمانیہ کالونی ناظم آبادمیں سیوریج لائنوںکی صفائی کی گئی ،نیازی اسٹریٹ فردوس کالونی لیاقت آباد میںسیوریج اوورفلو کاخاتمہ کیاگیا،ملیر میں 33انچ قطر کی پانی کی لائن کے لیکیجز بند کردیئے گئے ،حسرت موہانی کالونی یوسی 5سائٹ ٹاؤن میں15انچ قطر کی سیوریج لائن کی مشینوں کی مدد سے صفائی مکمل کی گئی ،حسن اولیا کالونی سائٹ ٹاؤن اورجامعہ ملیہ روڈ شاہ فیصل کالونی کے قریب دھنسنے والی سیوریج لائنوںکو کامیابی کے ساتھ تبدیل کردیا گیا ہے ،بلال چورنگی تا محمدی کالونی تک سیوریج لائنوں کی صفائی کی گئی ،ڈسکوموڑ ضلع غربی پمپنگ اسٹیشنکی موٹروں اور پمپس کی صفائی کی گئی ،لیاری یوسی 14,15کے قریب 12انچ قطر کی سیوریج لائنوں کو تبدیل کیاگیا,گرین ٹاؤن شاہ فیصل کالونی میں 450 ایم ایم قطر کی پی ای پائپ لائن ڈالی جارہی ہے ،جرمن پمپنگ اسٹیشن میں بجلی کی فراہمی کا مسئلہ حل کیاگیا۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں