اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے160 ارب ڈوب گئے

اسٹاک مارکیٹ میں 1105 پوائنٹس کی کمی ہوئی، جس سے100 انڈیکس میں 2.8 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 24 فروری 2020 18:58

اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے160 ارب ڈوب گئے
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری 2020ء) اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں شدید مندی سے سرمایہ کاروں کے 160 ارب ڈوب گئے، اسٹاک مارکیٹ میں 1105 پوائنٹس کی کمی ہوئی، جس سے100 انڈیکس میں 2.8 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 39143 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ جس سے مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان پایا گیا، مندی کے باعث مارکیٹ میں 1105 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں مندی سے 100 انڈیکس میں 2.8 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں شدید مندی سے سرمایہ کاروں کے 150 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ہیں۔  رواں ہفتے کے پہلے روز میں ہی کاروبار میں غیر یقینی صورتحال رہی۔ آج سٹاک مارکیٹ میں 40200 کے آغاز سے 39200 کے اختتام تک مندی کی 11 حدیں گر گئیں۔

(جاری ہے)

کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1105.49 پوائنٹس کی ریکارڈ مندی کے بعد 39143.73 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح کاروباری روز میں 10 کروڑ 39 لاکھ 72 ہزار سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔ جبکہ دیکھنے میں آیا کہ متعدد سرمایہ کاروں نے شیئرز بیچنے کو ترجیح دی اور سرمایہ کاروں کے تقریباً 160 ارب روپے ڈوب گئے۔ واضح رہے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 40249.22 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی۔ کورونا وائرس کے اسٹاک مارکیٹ کے بعد گولڈ مارکیٹ پر اثرات مرتب ہونے لگے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت جلد ایک لاکھ روپے ہوجائے گی، فی تولہ سونے کی قیمت2 ہزار روپے اضافے سے 96 ہزار300 روپے ہو گئی ہے۔

صدر سندھ صرافہ مارکیٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 40 ڈالرکے بڑے اضافے سے 1684ڈالر فی اونس پرپہنچ گیا ہے۔ عالمی گولڈ مارکیٹ کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں2 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ پاکستان میں10 گرام سونے کی قیمت1715 روپے اضافے سے82 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح فی تولہ سونا 96 ہزار300 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ صدر سندھ صرافہ مارکیٹ حاجی ہارون چاند کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 1700 ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ صورتحال یہی رہی تو سونا 1لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچ جائیگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں