وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اچانک دورہ

سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کی تعمیل میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف تیزی سے جاری انہدمی کارروائیوں سے متعلق تفصیلات کاجائزہ لیا

پیر 24 فروری 2020 20:06

وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اچانک دورہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ کے ہمراہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کاسرپرائز دوراہ کیااورمعززسپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کی تعمیل میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف تیزی سے جاری انہدمی کارروائیوں سے متعلق تفصیلات کاجائزہ لیا،اس موقع پراجلاس سے خطاب میں وزیربلدیات نے کہاکہ معززعدالت کے احکامات کی تعمیل اور حکومت سندھ کی جانب سے ہدایات پر بھرانداز میں انہدامی کاروائیوں کاسلسلہ روزانہ کی بنیاد پرباقاعدہ ایک مہم کی صورت میں جاری رکھاجائے ، غیرقانونی تعمیرات میں ملوث کسی بھی شخص کی جانب سے سیاسی دبائو کو خاطرمیں نہ لایاجائے کوئی کتنابھی بااثرہوغیرقانونی تعمیرات اور اس میں ملوث شخص یاٹھکیدارمافیاکے خلاف سخت قانونی ایکشنز ہوں گے ۔

(جاری ہے)

سیدناصرحسین شاہ نے کہاکہ شہر کی اقتصادی ومعاشی ترقی،انفرااسٹریکچر کی تباہی سے بچنے اور بڑھتے ہوئے یوٹیلٹی مسائل پر قابوپانے کے لئے غیرقانونی تعمیرات کاخاتمہ انتہائی ضروری ہے ،انہوں نے کہاکہ ادارے میں کالی بھیڑوںکی نشاندہی کی جائے جو اپنے ذاتی ناجائزفائدے کیلئے ادارے کی نیک نامی کو خراب کررہے ہیں ،اس سلسلے میں ایس بی سی اے کے کسی بھی افسرکی جانب سے کوتاہی اور بددیانتی کو برداشت نہیں کیاجائے گا،بری کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے اور ٹرانسفر سمیت حکم عدولی کی صورت میں تادیبی کارروائی کی جائے گی اس معاملے میں کسی بھی بااثر شخصیت یاسیاسی سفارش کو ہرگز قبول نہیں کیاجائے ۔

اس موقع پر وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ایس بی سی اے کے ڈائریکٹرپرنسپل آف لاء کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول کیلئے عدالت کے قیام کے سلسلے میں معاملات کوقانونی تقاضوں کے مطابق حل کیاجائے اوراس ضمن میں درپیش مشکلات کی صورت میں اپنے مکمل تعاون کایقین دلایاجبکہ اس دوران انہوں نے لیاری ٹائون میں غیرقانونی تعمیرات پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری نتیجہ خیز کارروائی کی ہدایات دی۔دورے کے موقع پر اچانک منعقدہ اجلاس میں ایس بی سی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل آشکار داور ڈائریکٹرپرنسپل آف لاء سمیت ایس بی سی اے کے تمام ٹائون ڈائریکٹرزشریک تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں