سندھ ہائیکورٹ نے اینکر مرید عباس قتل کیس کے ملزم عادل زمان کی درخواست ضمانت کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی

پیر 24 فروری 2020 20:06

سندھ ہائیکورٹ نے اینکر مرید عباس قتل کیس کے ملزم عادل زمان کی درخواست ضمانت کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے اینکر مرید عباس قتل کیس کے ملزم عادل زمان کی درخواست ضمانت کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو سندھ ہائی کورت کے جسٹس آفتاب گورڑ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے اینکر مرید عباس قتل کیس کے مرکزی ملزم عادل زمان کی درخواست ضمانت کی سماعت کی ، مدعی مقدمہ کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی ،عدالت نے مدعی مقدمہ اور وکیل کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کی ، سیشن عدالت نے عادل زمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی، ملزم نے سیشن عدالت سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں