ماہِ رجب کا چاند نظرنہیں آیا، کل یکم رجب المرجب ہوگی ، مفتی منیب الرحمن

شبِ معراج اتوار22مارچ (توار اورپیر کی درمیانی شب) کو ہوگی ، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

پیر 24 فروری 2020 23:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ رجب المرجب 1441؁ھ کا چاند نظر نہیںآیا ، یکم رجب کل(بدھ)ہوگی ۔ دریں اثنا مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر محکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی سے اخوند زادہ سید عبدالمبین شاہ بخاری اور زونل رویتِ ہلال کمیٹی سے مولاناحافظ محمد سلفی ، قاری نذیر احمدنعیمی، مولانا صابر نورانی اور علامہ سید علی کرار نقوی نے شرکت کی ۔چیف منیجر اسپیس سپارکوغلام مرتضیٰ ، ڈائریکٹر CDPCندیم فیصل نے فنی معاونت فراہم کیں۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے اپنے اپنے مراکز پر منعقد ہوئے۔

پاکستان بھر میں بعض مقامات پر مطلع ابر آلود یا غبار آلود تھا،بعض مقامات پر بارش ہورہی تھی اور بعض مقامات پر مطلع بالکل صاف تھا،پاکستان کے کسی مقام سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ، جامعة الرشید کے شعبہٴ فلکیات کے تمام مراکز سے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ موصول ہوئی ہے ، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم رجب المرجب بروز بدھ 26فروری 20 20؁ء کو ہوگی اور شبِ معراج 22مارچ کو ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں