خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں حج بیت اللہ سعادت نصیب ہوتی ہے، کمشنر سیسی محمداسحاق مہر

منگل 25 فروری 2020 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) حج زندگی میں ایک مرتبہ فرض کیا گیا ہے اور یہ سعادت انہی کو نصیب ہوتی ہے جنہیں اللہ رب العزت ہدایت فرمادے اور ان سے راضی ہوجائے۔ یہ بات کمشنر سندھ سوشل سیکورٹی محمداسحاق مہر نے سیسی ہیڈآفس میں حج قرعہ اندازی کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ توحید و رسالت کی شہادت کے بعد دین اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں روزہ خالص بدنی عبادت اور زکو خالص مالی عبادت ہے جبکہ حج بیت اللہ خالص بدنی اور مالی عبادات کا مجموعہ ہے۔

حج کے بعد بندہ اس طرح پاک صاف ہوجاتا ہے جیسے ماں کے پیٹ سے جنم لینے والا بچہ۔ کمشنر سیسی نے ہیڈ آفس میں بذریعہ کمپیوٹرقرعہ اندازی سیسی کے سولہ (16) خوش نصیب ملازمین کے ناموں کااعلان کیا جو امسال ادارے کی طرف سے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر سیسی محمداسحاق مہر نے فریضہ حج کے لئے منتخب ہونے والے ملازمین کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ حجاز مقدس جا کر اپنے ملک و قوم، صوبے اور ادارے کی ترقی اور مزید بہترخدمات کی انجام دہی کے لئے دعا کریں گے۔

اس موقع پر میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹرممتاز علی شیخ، ڈائریکٹر آئی ٹی حامد علی، پیپلز اسٹاف یونین سندھ CBAکے عہدیداروں صدر نوید ملک، عطا اللہ خاصخیلی اوردیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پیپلزاسٹاف یونین (سی بی ای) کے صدر ملک نوید نے کہاکہ اس سال ادارے کی طرف سے 16افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔قرعہ اندازی کے مطابق محمدعلی(نائب قاصد، حیدرآباد سرکل)، اقبال آصف (پیش امام، حیدرآباد ہسپتال)، معین سلطان(اسسٹنٹ، سٹی ڈائریکٹوریٹ)،عبدالجبار(جونیئر کلرک، سیسی ہیڈآفس)، وقار احمد خان(جونیئرکلرک، لانڈھی ڈائریکٹوریٹ)، عبدالحفیظ جمالی (جونیئر کلرک، حیدرآباد ہسپتال)، صنوبر شاہنواز (لیڈی اٹینڈنٹ، ولیکاہسپتال)، فیصل اقبال (ڈسپنسر، سائٹ سرکل)، سکینہ بائی (لیڈی اٹینڈنٹ، ولیکا ہسپتال)، ولی محمد (ڈریسر، سٹی سرکل)، ایاز احمد (ڈسپنسر، سائٹ سرکل)، علی مراد (او ٹی ٹیکنیشن، کوٹری ہسپتال)، رفعت رضی(سوشل سیکورٹی آفیسر، ایف، بی ایریا ڈائریکٹوریٹ)، عاصمہ منور(سوشل سیکورٹی آفیسر، سٹی ڈائریکٹوریٹ)، رشیدہ تبسم (اسٹاف نرس، ولیکا ہسپتال) اور افسر قریشی(میڈیکل آفیسر، سائٹ سرکل) امسال حج بیت اللہ کے لئے منتخب قرار پائے۔

قرعہ اندازی کے مطابق متبادل امیدواروں میں شکیلہ پروین (جونیئر کلرک، حیدرآباد سرکل)، عبدالرحیم (ڈرائیور، سٹی سرکل)، آغا یاسر(ڈرائیور، کوٹری ہسپتال)، رضوان بلوچ (نائب قاصد، سٹی سرکل)، عمر حیات (جونیئر کلرک، ولیکا ہسپتال)، ہاشمی جمالی (چوکیدار،لانڈھی سرکل)،شائستہ جبین(نرس ایڈ، لانڈھی ہسپتال)، شکیل اکبر (فزیو ٹیکنیشن، ولیکا ہسپتال)، بدرنذیر(اسسٹنٹ لیب ٹیکنیشن، ولیکا ہسپتال)، سیدحمیدپاشا (ڈسپنسر، کورنگی سرکل)، لطیف الرحمن (ڈریسر، کورنگی سرکل)، عذرا پروین (مڈوائف، ولیکا ہسپتال)، منیراحمدشیخ (سوشل سیکورٹی آفیسر، کورنگی ڈائریکٹوریٹ)، مخدوم جہانزیب (ڈپٹی ڈائریکٹر، لانڈھی ڈائریکٹوریٹ)، محمداکرم شیخ (چیف میڈیکل آفیسر، لانڈھی سرکل) اور طاہرحسین خان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں