ابھی نندن کے ساتھ مضبوط قد کاٹھ کا فوجی نوجوان کھڑا کرنے کا مقصد سامنے آگیا

فوجی کھڑا کرنے کا مقصد بھارت کو پاکستانی فوج کی طاقت دکھانا تھا

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 26 فروری 2020 12:31

ابھی نندن کے ساتھ مضبوط قد کاٹھ کا فوجی نوجوان کھڑا کرنے کا مقصد سامنے آگیا
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-26فروری2020ء) گزشتہ سال 27 فروری کو بھارتی کی جانب سے پاکستان کی حدود میں داخل ہو کر ٹینشن پیدا کی گئی تھی جس کے بعد پاکستان فضائیہ نے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نند کے جہاز کو گرا کر اسے گرفتار کر لیا گیا تھا لیکن بعد میں اگلے دن اسے خیرسگالی کے تحت بھارت کو واپس کر دیا گیا تھا۔ابھی نند کی بھارت واپسی کی ایک تصویر ہے جس کی اصل کہانی اب منظر عام پر آئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ تصویر میں ابھی نند کے ساتھ جو مضبوط قد کاٹھ والے پاکستانی فوج کے سپاہی ہیں ، ان کی موجودگی کا مقصد بھارت کو ایک مضبوط پیغام دینا تھا کہ اگر اگلی بار ان کی جانب سے اس طرح کی کوئی کوشش کی گئی تو اس کا انجام برا ہی ہو گا۔تصویر میں دیکھا گیا ہے کہ بھارتی ونگ کمانڈر کے ساتھ ایک پاکستانی سپاہی موجود ہے۔

(جاری ہے)

لوگوں کے لئے وہ تصویر شاید ایک معمولی تصویر تھی کہ ابھی نند ن کو بس بھارت کے حوالے کیا جا رہا ہے، لیکن حقیقت میں اس منظر کے پیچھے بھارت کا ایک مضبوط پیغام دینا تھا کہ پاکستان کی فوج کے سپاہی مضبوط ہیں اور کسی بھی صورت میں ہم پیچھے نہیں ہٹنے والے اور ہم اپنے دشمنوں کا مقابلہ بھی بھرپور کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 27 فروری کو بھارتی ونگ کمانڈر نے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہو کر ٹینشن پیدا کی تھی جس کا جواب پاکستان فضائیہ نے بھرپور طریقے سے دیتے ہوئے ابھی نند ن کو گرفتار کر لیا تھا۔ بعد میں ابھی نند ن کو اگلے دن بھارت واپس بھیج دیا گیا تھا جبکہ اس کا جہاز اوریونیفارم کو پاکستان میں ہی رکھا تھا۔بھارت کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے پاکستانی ایف 16 کو گرا دیا تھا جبکہ ابھی نند ن کے پاکستان میں موجود طیارے میں اس کے چاروں میزائل موجود ہیں جس کا مطلب ہے کہ ایک بھی میزائل فائر نہیں کیا گیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں