لڑکھڑا کر نالے میں گرنے والا نشے میں دھت جعلی پولیس افسر گرفتار

بفرزون کے نالے سے عوام نے باہر نکالا تو ملزم نے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا

بدھ 26 فروری 2020 15:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) نشے میں دھت اے ایس آئی نے نالے سے نکالنے پر شہری کو تشددکا نشانہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نالے میں گرے کراچی پولیس کے اے ایس آئی نے نکالے جانے کے بعد شہری کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سندھ پولیس کا اے ایس آئی نشے میں دھت اور نالے میں گرا ہوا ہے۔جس کو شہری نالے میں جا کر باہر نکالتے ہیں۔ بعدازاں باہر نکلنے کے بعد نشے میں دھت اے ایس آئی شہری پر ہی تشدد شروع کر دیا ہے۔ جس پر اردگرد موجود افراد بھی حیرانی کا اظہار کرتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں