اورنگی ٹائون میں 2 خاندانوں کو یرغمال بنا کر گھروں کا صفایا کردیاگیا

8 تولہ سونا، ڈھائی لاکھ روپے نقدی، موبائل فونز اور دیگر سامان لے کر ملزمان فرار

بدھ 26 فروری 2020 15:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) کراچی کا ڈسٹرکٹ ویسٹ جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن گیا ، اورنگی ٹائو ن میں ڈاکوئو ں نے اسلحے کے زور پر دو گھروں کا صفایا کیا اور باآسانی فرار ہوگئے، پولیس کی جانب سے اب تک کوئی سراغ نہ لگایا جاسکا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منشیات کے اڈے ہوں ، یا آرگنائز کرائم ڈسٹرکٹ ویسٹ اس حوالے سے بدنامی کا حامل رہا ہے، لیکن اب اسٹریٹ کرمنلز نے راہ چلتے افراد اور ڈاکوئوں نے گھروں کا صفایا شروع کردیا، اورنگی ٹائون کے سیکٹر 14 بی کے دو گھروں میں ڈاکو داخل ہو کر فیملی کو یرغمال بنانے کے بعد 8 تولہ سونا، ڈھائی لاکھ روپے نقدی، موبائل فونز اور دیگر سامان لے کر باآسانی فرار ہوگئے، مذکورہ واردات کی اطلاع مددگار 15 کو دی تو وہ بھی تاخیر سے جائے وقوع پر پہنچی اور تفتیش کا آغاز کیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ تمام چیزیں دیکھنے کے بعد تفتیش آگے بڑھائیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں