کراچی میں پی آئی اے کے طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ

جہاز کو حادثے سے بچا لیا گیا، واقعہ ٹیکنیکل خرابی کے باعث پیش آیا

Usama Ch اسامہ چوہدری بدھ فروری 19:57

کراچی میں پی آئی اے کے طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 26 فروری 2020) : کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ، تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا چھوٹا تربیتی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ طیارے کو فائلٹ نے حادثے سے بچایا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کراچی ایئرپورٹ مینیجر کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹیکنیکل خرابی کے باعث پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ پی آئی اے کے طیارے کے پائیلٹ نے بے مثال پیشہ ورانہ قابلیت دکھاتے ہوئے طیارے کو حادثے سے بچا لیا اور قومی ایئر لائن کے پائیلٹس کی بے مثال کاکردگی کا ایک ثبوت پیش کیا جس کو سب نے سراہا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments