آئی جی سندھ ویلفیئر برانچ سندھ نے کیڈٹ کالجز میں زیرتعلیم پولیس کے بچوں کے لیئے اسکالر شپ سو فیصد کردی

بدھ 26 فروری 2020 23:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی جانب سے محکمہ پولیس سندھ سے وابستہ ملازمین، شہدائے پولیس کے ورثاء اور دوران ملازمت انتقال کرجانیوالے ملازمین کے ورثاء کی فلاح و بہبود جیسے اقدامات کے حوالے سے رہنما احکامات کے تناطر میں ویلفیئر برانچ سندھ نے کیڈٹ کالجز میں زیرتعلیم پولیس کے بچوں کے لیئے اسکالر شپ سو فیصد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

اے آئی جی ویلفیئر سندھ توقیرمحمدنعیم نے اس ضمن میں جاری ایک اعلامیئے میں بتایا ہے کہ رواں ماہ کے دوران سندھ پولیس بینوویلنٹ ویلفیئر فنڈ بورڈ کے بارہویں اجلاس میں پولیس فلاح وبہبود کے دیگر اقدامات سمیت یہ بھی ایک فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سے شہدائے پولیس/دوران فرائض وفات پاجانیوالے /حاضر سروس پولیس ملازمین کے کیڈٹ کالجز میں زیر تعلیم بچوں کو بورڈنگ/ لاجنگ وغیرہ کی فیس کی مد میں سو فیصد اسکالر شپ دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں