آئی جی سندھ کلیم امام کی ایس ایم منیر سے ملاقات،خیریت دریافت کی

جمعہ 28 فروری 2020 00:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ کلیم امام معروف بزنس مین اور سرپرست اعلیٰ یونائٹیڈ بزنس گروپ،سابق صدرایف پی سی سی آئی ایس ایم منیر سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ کلیم امام نے ایس ایم منیر کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ ایس ایم منیر پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے ہردلعزیز لیڈر ہیں اورتجارت وصنعتی کی ترقی میں انکا نمایاں کردار ہے،ایس ایم منیر اپنی بائیوگرافی بک آئی جی سندھ کو پیش کی۔

اس موقع پرایف پی سی سی آئی کے سابق صدر زبیرطفیل،نوراحمدخان اور دیگر بھی موجود ہیتھے۔ایس ایم منیر نے آئی جی سندھ کلیم امام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس وقت سندھ اور بالخصوص کراچی میں امن وامان کیلئے آئی جی سندھ نے بہت خدمات انجام دی ہیں اور شیہر کے حالات بہتر رہنے سے ہی تجارتی وصنعتی سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں