کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل میں سامنے آیا ہے،مفتی منیب الرحمان

پوری قوم سے اپیل ہے اس وبا سے متعلق افواہیں نہ پھیلائیں جائیں، ممتاز عالم دین

جمعہ 28 فروری 2020 21:24

کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل میں سامنے آیا ہے،مفتی منیب الرحمان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) ممتاز عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل میں سامنے آیا ہے، پوری قوم سے اپیل ہے اس وبا سے متعلق افواہیں نہ پھیلائیں جائیں۔

(جاری ہے)

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ حدیث ہے کہ جب مہلک وبا آئے تو جو جہاں ہے وہیں رہے، اسلام نے بھی ایسی صورت حال میں احتیاطی تدابیر اپنانے کا حکم دیا ہے۔عالم دین کا کہنا تھا کہ تاجر برادری ایسے حالات میں ضرورت کی اشیا کی قیمتیں نہ بڑھائیں، شہریوں کو اس موقع پر مختلف اوہام کا شکار نہیں ہونا چاہیے، میڈیا بھی اس حوالے سے افواہوں کے خاتمے میں کردار ادا کرے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں