چیئرمین بلدیہ شرقی نے باغ مصطفی فیملی پارک گلشن اقبال کا افتتاح کردیا

ہفتہ 29 فروری 2020 18:00

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے گلشن اقبال بلاک 7 میں باغ مصطفی فیملی پارک کا افتتاح کردیا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر یوسی 21 کے چیئرمین عدنان خان، وائس چیئرمین تنزیل بن عبدالرؤف ڈائریکٹر پارکس توقیرعباس اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین معید انور نے کہا ہے کہ منتخب نمائندوں کی کاوشوں سے محلے کی سطح پر پارکوں کی تعمیر اور تزین و آرائش کی جارہی ہے ، اہل محلہ پارکوں کی صٖفائی و ستھرائی میں اپنا کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علاقہ مکینوں نے بلدیہ شرقی کی جانب سے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی پر ڈسٹرکٹ چیئرمین معید انور اور بلدیاتی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔ علاوہ ازیں چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے پارک میں کئے گئے تزئین و آرائش کے کاموں کا بھی تفصیلی معائنہ کیا ۔ پارک میں خوبصورت پودوں کو لگانے کے ساتھ ساتھ لائیٹس کی تنصیب، گھاس لگانے ودیگر کام بھی یقینی بنائے گئے ہیں ۔چیئرمین معید انور نے تمام کاموں کے معائنے کے بعد متعلقہ افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرز پردیگر پارکوں میں بھی اقدامات یقینی بنائے جائیں جس سے ہماری عوام لطف اندوز ہوسکیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں