پاکستان سر ما یہ کاری کے لیے پر امن ملک ہے،خرم اعجاز

ہفتہ 29 فروری 2020 18:00

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری (ایف پی سی سی آئی ) کے نائب صدر خرم اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان سر ما یہ کاری کے لیے پر امن ملک ہے ،حکومت سیا حت کے فروغ کے لیے اہم اقدامات اٹھارہی ہے ، پاکستان بہت خو بصو رت ہے اور یہاں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے فا رن سر وسز آفسیرز کے وفد کا فیڈریشن ہائوس کے دورے کے موقع پران سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

وفد کی سربراہی ڈائر یکٹر فا رن سر وسز اکیڈ می محمد واصف نے کی۔ وفد کا ایف پی سی سی آئی کے ممبرا ن کے ساتھ انٹر ایکٹیو سیشن بھی منعقد ہوا ۔ ایف پی سی سی آئی کے نا ئب صدر خرم اعجا ز نے خطبہ استقبالیہ میں مو جود ہ حکومت کی آزاد اور سر مایہ کاری دو ست پا لیسیز کی وضا حت کی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی سر وسز آفیسر ز سے خطا ب کر تے ہو ئے خر م اعجاز نے کہاکہ ہما رے خطے کی تجا رت اس وقت کھر بو ں ڈالر ہے ، اگر گوادر اور سی پیک روٹ کے ذریعے یہ تجا رت کی جا ئے گی تو اربو ں ڈالر کی لا جسٹک لا گت اور وقت کی بچت ہو گی اسی لیے سی پیک کو نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے لیے گیم چینجر کہا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو بے شما ر مالی و قدر تی و سائل سے نوازا ہے ، پاکستان کا کثیر الثقا فتی معا شرہ اور تمام تر قی پذیر ممالک کے ساتھ گہر ے تعلقا ت ہیں جو تمام ممالک کو مواقع فرا ہم کر رہے ہیں کہ وہ پاکستان میں سر ما یہ کا ری کر یں ۔ پاکستان کے پاس تر بیت یا فتہ اور تجر بہ کا ر انجینئرو ں ، بینکرز اور دیگر پیشہ ور افراد کی کثیر تعداد مو جو د ہے جن کے پاس و سیع بین الاقوامی تجر بہ ہے ۔

خرم اعجاز نے وفد کو بر آمدات ، تجا رتی سر گر میو ں سے متعلق بھی آگا ہ کیا ۔ سیکر یٹر ی جنر ل ایف پی سی سی آئی ڈاکٹر اقبال تھہیم نے وفد کو ایف پی سی سی آئی کی سر گر میو ں اور تجا رت و صنعتکا ری میں فرو غ سے بھی آگا ہ کیا ۔ وفد کو سر ما یہ کاری اور روزگار کے مواقعو ں سے بھی آگا ہ کیا جو کہ چین اور پاکستان اقتصادی راہداری کے ساتھ ابھر رہے ہیں ۔ میٹنگ کے احتتام پر فارن سروسز اکیڈمی کے ڈائر یکٹر نے شکر یہ ادا کیا اور ایف پی سی سی آئی نے اپنی یادگاری شیلڈ پیش کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں